سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 18 اگست کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 199.60 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 199.60 ریال ریکارڈ کیےگئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 228.11 ریال، 22 قیراط ایک گرام 209.10 اور18 قیراط 171.08 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,916.12 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,007.37 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,189.86 ریال اور ایک کلوگرام سونا 229,706.88 ریال میں دستیاب رہا۔