’جیت میرے وطن کے نام‘ سعودی جوکی نے یورپ میں کامیابی کا جشن منایا
سلطان المیمونی کے ماؤنٹ پرنس ڈیس ڈیونس نے 1500 میٹر کا مقابلہ جیتا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے اپرنٹس جوکی سلطان المیمونی نے ڈیو ویل ریسکورس میں پرکس انٹرنیشنل سسٹرس سٹیز یورپی ایسوسی ایشن آف ریسنگ سکولز اپرنٹس ریس جیتنے کا جشن منایا۔
عرب نیوز کے مطابق دنیا بھر کے ابھرتے ہوئے ستاروں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے سلطان المیمونی، جن کے ماؤنٹ پرنس ڈیس ڈیونس نے 1500 میٹر کا مقابلہ جیتا، ریکارڈ شا کو تین چوتھائی لمبائی سے شکست دی۔
سلطان المیمونی نے کہا کہ ’ اس جیت کے لیے خدا کا شکر ہے جسے میں اپنے وطن، اپنے والدین اور اپنے تمام بھائیوں کے لیے جو سعودی میدان میں گھوڑے پر سوار ہوں، کے لیے وقف کرتا ہوں‘۔
22 سالہ سعودی نوجوان نے مزید کہا کہ ’ میں سپریم ایکوسٹرین اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین پرنس بندر بن خالد الفیصل، ہارس ریسنگ کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان، اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر آرٹسٹک کمیٹیوں کے چیئرمین اور میدان میں میری حوصلہ افزائی کے لیے سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ سنیپ شاٹس اور تصاویر جنہوں نے مجھے شہزادہ عبداللہ بن خالد کے ساتھ اکٹھا کیا وہ ہماری قیادت کی گھڑ سواری کی تمام سرگرمیوں میں دلچسپی اور سپورٹ کا بہترین ثبوت ہیں، خاص طور پر سعودی ریسنگ انڈسٹری کو ترقی دینا تاکہ ہم دنیا کی بہترین چیزوں سے مقابلہ کر سکیں‘۔
سلطان المیمونی نے کہا کہ ’ان کا مقصد مزید بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنا اور مملکت کی نمائندگی جاری رکھنا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ میں اپنے والد اور ٹرینر سلیم الفرماوی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو ریس میں حصہ لینے والے گھوڑوں کے بارے میں علم کی وجہ سے میرے سب سے بڑے حامی تھے‘۔
واضح رہے کہ سلطان المیمونی کو چھوٹی عمر سے ہی گھوڑوں سے لگاؤ تھا۔ ان کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس کا نام مملکت اور خلیج میں ریسنگ کی پوری تاریخ میں گھڑ سواری برادری سے وابستہ رہا ہے۔