Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل ہسپتال جدہ میں مرگی کےعلاج کے لیے روبوٹ کا استعمال

یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید ترین طبی کارنامہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر جدہ نے ایک مریض کے دماغ  میں ’الیکڑوڈ‘ لگانے میں جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کی مدد سے دماغ میں مرگی کے اسباب کی نشاندہی کی جاسکے گی۔ 
مرگی (ایپی لیپسی) کے مرکز کی شناخت کے لیے روبوٹک استعمال کرنے والا یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا طریقہ کارہے۔
سرکاری خبررساں ادارے  ایس پی اے کے مطابق  طویل عرصے سے مرگی میں مبتلا مریض کو ایک ٹرانسفارمیٹو سرجیکل انٹروینشن سے گذرا گیا۔
کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کا طبی عملہ آئندہ مرحلے میں مرگی کا باعث بننے والے حصے کو دماغ سے ہٹانے کا آپریشن کرے گا۔  

 ایسے آپریشن میں روبوٹ سرجری کا استعمال بڑھتا جارہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

روبوٹ ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ آپریشن کا عمل محدود تر ہوجائے۔ 
روبوٹ کے ذریعے دماغ میں زیادہ سے زیادہ دو ملی میٹر کا سوراخ کیا گیا تاکہ’الیکڑوڈ‘ کو نصب کرکے مرگی سے متاثرہ جگہ کی نشاندہی کی جاسکے۔ 
 بین الاقوامی میڈیکل سینٹرز میں اس قسم کے آپریشن میں روبوٹ سرجری کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی طریقہ کار کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کے مریضوں کے بہتر نتائج، تجربے اور آپریشنل افادیت کے حصول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔

شیئر: