Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب صحت نمائش، مملکت کی جانب سے انسان نما روبوٹ ’راکان‘

’راکان‘ طبی احتیاطی تدابیر سے آگاہ اورسوالوں کے جوابات دیتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
دبئی میں منعقدہ ’عرب صحت نمائش‘ میں سعودی عرب کی جانب سے پیش کیے جانے والے اپنی نوعیت کے پہلے انسان نما روبوٹ میں لوگوں کی غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار دیکھنے میں آیا۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ کی پیش کی جانےوالی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ’راکان‘ نامی انسان نما روبوٹ اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ اوردلچسپ معلومات پیش کرنے کا اندازبے حد پسند کیاجارہا ہے۔
’راکان‘ نامی روبوٹ مصنوعی ذہانت کا مثالی نمونہ ہے جو لوگوں کواہم طبی معلومات فراہم کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔
الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’راکان‘ نامی روبوٹ میں جو پروگرام فیڈ کیے گئے ہیں ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ جدید ترین طبی نہگداشت کے حوالے سے نئی اوراہم معلومات کے ذریعے خود کو اپ ڈیٹ کرسکتا ہے۔
واضح رہے دبئی میں ’عرب صحت ‘ کےعنوان سے نمائش 30 جنوری 2023 کو منعقد کی گئی جو 2 فروری کو ختم ہوئی نمائش میں مختلف ممالک سے 51 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔  

شیئر: