Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ارب ریال کے خارجی فیصلوں کا نفاذ

ریاض۔۔۔۔وزارت انصاف نے بتایا ہے کہ برادر اور دوست ممالک میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری ہونیوالے ایک ارب ریال مالیت کے فیصلے مملکت میں نافذ کرادیئے گئے ۔وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب برادر اور دوست ممالک کے ساتھ عدالتی امور میں تعاون کے معاہدے کئے ہوئے ہے۔ ان کا تعلق تحویل مجرمین ، مالیاتی تنازعات کے تصفیے، سزا یافتگان کی حوالگی اور حتمی عدالتی فیصلوں کے نفاذ سے ہے۔1438ھ کے ابتدائی 8ماہ کے دوران ایک ارب ریال مالیت کے 58فیصلے سعودیوں اور تارکین پر نافذ کرائے گئے۔

شیئر: