Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں سکول بند، آج بھی تیز ہوا اور بارش کا امکان

’مکہ مکرمہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والی ہوا کی رفتار80 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی‘ (فوٹو: ایکس)
محکمہ تعلیم نے مکہ اور قرب و جوار کے تمام علاقوں میں سکول بند رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی موسلادھار بارش اور تیز ہوا کی پیشگوئی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو تدریسی عمل آن لائن ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’غیر یقینی موسم کے باعث اور طلبہ و اساتذہ کی سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’مکہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والی ہوا کی رفتار80 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی‘۔
’مکہ الکعکیہ علاقے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جس کی مقدار 45 ملی میٹر رہی‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’آج بدھ کو بھی مکہ سمیت جازان اور عسیر میں موسلادھار بارش اور تیز ہوا کا امکان ہے‘۔
’دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بالائی علاقوں میں رات کو موسم سردی مائل ہوجائے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ شہر کے علاوہ طائف، میسان، بحرہ، قنفذہ اور دیگر علاقوں میں رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
مدینہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ شہر کے علاوہ بدر، ینبع اور الحناکیہ میں رات 11 بجے تک درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
 

شیئر: