برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار کی پارٹنر کا دارالحکومت ریاض میں ڈِنر
نیمار کو سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے اپنا حصہ بنایا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار کی پارٹنر برُونا بیان کاردی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وقت گزار کر خوب محظوظ ہو رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق نیمار کی پارٹنر برُونا بیان کاردی ریاض میں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔
انہیں اطالوی ریستوران کِپرِیانی میں ڈِنر کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
برازیلین ماڈل برُونا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ریاض میں گھومنے پھرنے کے لمحات شیئر کیے جس میں اُن کے ہوٹل، سکائی لائن اور ریستوران میں کھانے پینے کی تصاویر شامل ہیں۔
وہ گذشتہ ہفتے اپنے پارٹنر نیمار کے ساتھ سعودی عرب پہنچیں۔
خیال رہے کہ نیمار کو سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے اپنا حصہ بنایا ہے اور وہ فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو چھوڑ کر یہاں آئے ہیں۔
برُونا بیان کاردی پیشے کے لحاظ سے ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جنہوں نے لوئی ویٹان، آف وائٹ اور بال مین جیسے بڑے برینڈز کے ساتھ کام کر رکھا ہے۔
نیمار اور برُونا کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے۔
برُونا انسٹاگرام پر غیر معمولی شہرت رکھتی ہیں جہاں اُن کے 71 لاکھ فالوورز ہیں جن کے لیے وہ فیشن اور بیوٹی کا مواد اپلوڈ کرتی ہیں۔