جازان۔۔۔۔۔جازان میں پٹرول ختم ہوجانے کے بعد بیشتر اسٹیشن بند کردیئے گئے۔بعض پٹرول اسٹیشنوں پر تیل حاصل کرنے کیلئے لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری جانب آرامکو اسٹیشن کا میدان 3دن سے آئل ٹینکرسے بھرا ہوا ہے۔اسٹیشن اصلاح و مرمت کی وجہ سے بند ہے جبکہ آئل ٹینکر پٹرول لینے کیلئے لائن لگائے ہوئے ہیں۔جازان کے عوام کئی دن سے پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ آخر پٹرول کی قلت بلکہ فقدان کا سبب کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آرامکو کمپنی کے عہدیدار اور ٹھیکیدار بتائیں کہ پٹرول کا بحران کیوں پیدا ہوا۔