Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جرمنی کے سفیر نے اسناد سفارت پیش کردیں

افریقی ملک راونڈا کے نامزد سفیر نے بھی اسناد سفارت کی کاپی پیش کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جرمنی کے نامزد سفیر مائیکل کنڈز گریب نے اتوار کو ریاض میں اسناد سفارت پیش کردیں۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی طرف سے وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے پروٹوکول امور عبدالمجید السماری نے اسناد سفارت کی کاپی وصول کی۔
سعودی عرب کے لیے افریقی ملک راونڈا کے نامزد سفیر یوجین سیگور نے بھی عبدالمجید السماری کو اسناد سفارت کی کاپی پیش کی ہے۔
علاوہ ازیں آسٹریلیا میں سعودی سفیر سلطان بن خزیم نے سنیچر کو فجی میں نان ریزیڈنٹ سفیر کی حیثیت سے اپنی اسناد فجی کے صدر کو پیش کی ہیں۔

شیئر: