قصیم.... قصیم مدینہ روڈ پر 5بسوں میں ٹکر ہوجانے پر 6اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ 6 مسافروں کی موت واقع ہوئی ہے۔ 87 زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ طمیہ کبری کے قریب پیش آیا۔ حادثہ گردو غبار کی وجہ سے سامنے کا منظر نظر نہ آنے کے باعث پیش آیا۔ بس مدینہ منورہ سے آرہی تھی۔