Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی دستہ ’روشن ستارہ 2023‘ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گیا

فوجی مشقوں میں 34 دوست ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں۔ (فوٹو سعودی وزارت دفاع ٹوئٹر)
سعودی مسلح افواج کا دستہ ’روشن ستارہ 2023‘ فوجی مشقوں میں حصہ لینے  کے لیے مصر پہنچ گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسلح افواج کے ماتحت ٹریننگ ادارے کے سربراہ میجر جنرل عادل البلوی نے  کہا ہے کہ بری، بحری اور فضائی افواج 2022-2023 کے حوالے سے ٹریننگ پروگرام مقرر کیے ہوئے ہے۔ مملکت کے اندر اور باہر مشترکہ اور مخلوط مشقوں کی سکیمیں طے شدہ ہیں تاکہ مسلح افواج کے جوان نئی مہارتیں حاصل کرسکیں اور اپنی حربی استعدداد مزید بہتر بنا سکیں۔
البلوی نے بتایا کہ مصر کے محمد نجیب آرمی بیس میں ہونے والی فوجی مشقوں میں 34 برادر اور دوست ممالک کے فوجی دستے شریک ہورہے ہیں۔ ان میں سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے شریک ہوں گے۔ ان کی قیادت کے لیے منصوبہ ساز اور نگراں افسران بھی ہیں۔
البلوی نے توجہ دلائی کہ روشن ستارہ مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ ہے۔ علاوہ ازیں آپریشنل تصورات میں یکسانیت پیدا کرنے کے لیے برادر اور دوست ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ کارروائی میں یکجہتی پیدا کرنا، شریک دستوں کی مہارتوں کو چمکانا، دہشت گردی کے انسداد اور گوریلا جنگ  سے نمٹنے والی عسکری کارروائیوں میں حصہ لینا، ان کی منصوبہ بندی کرنا، لاجسٹک امدادی آپریشن کی منصوبہ بندی کرنا، محاذ جنگ سے زخمیوں کو نکالنا، سمندری امن کا استحکام، دہشت گردی کے انسداد کی ٹریننگ اور آپریشنل طریقہ کار میں جدت پیدا کرنا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: