Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن قرات کے بین الاقوامی مقابلے کی انعامی تقریب بدھ کو ہوگی

چھ روز میں 111 امیدواروں سے قرآن کریم کی قرات سنی گئی۔ (فوٹو وزارت اسلامی امور ٹوئٹر)
حسن قرات کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ 43 اختتام پذیر ہوگیا۔ تقسیم انعامات کی تقریب بدھ کو ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی  نے کہا ہے کہ شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ 43 برائے حفظ  و حسن قرات و تفسیر اختتام پذیر ہوگیا۔

مقابلے میں 117 ممالک کے افراد شریک ہوئے۔ (فوٹو وزارت اسلامی امور ٹوئٹر)

مقابلہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ہوا۔
سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مقابلے کے اختتامی اجلاس میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، گنی اور سلطنت عمان کے قرا کو سنا گیا۔

40 لاکھ ریال کے انعامات تقسیم ہوں گے۔ (فوٹو وزارت اسلامی امور ٹوئٹر)

وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ روز کے دوران بین الاقوامی مقابلے کے 111 امیدواروں سے قرآن کریم کی قرات سنی گئی۔ 166 امیدوار مسجد الحرام میں مقابلے کے لیے پہنچے تھے۔  ان کا تعلق 117 ممالک سے ہے۔
وزارت اسلامی امور نے توجہ دلائی ہے کہ انعامات یافتگان کے اعزاز میں اختتامی تقریب بدھ کو ہوگی۔ جس میں  40 لاکھ ریال کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: