Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی  سٹیل انڈسٹری سیکٹر میں بڑی کمپنی ’حدید‘ قائم کرنے کا اعلان

 سابک سے حدید کمپنی کے سو فیصد حصص خریدنے  کا معاہدہ کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈِ، سابک اور الراجحی انویسٹمنٹ نے سعودی عرب میں سٹیل انڈسٹری سیکٹر میں بڑی کمپنی ’حدید‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق سعودی آئرن اینڈ سٹیل کمپنی (حدید) میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور الراجحی انویسٹمنٹ کمپنی کے ملکیتی حقوق کا تناسب طے کیا جائے گا۔ 
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے بیان میں کہا کہ’ سابک سے حدید کمپنی کے سو فیصد حصص خریدنے  کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کی شرائط کے مطابق حدید کمپنی الراجحی سٹیل انڈسٹریز کمپنی کے حصص کی بھی سو فیصد مالک ہوگی‘۔
’معاہدے کے تحت حدید کمپنی میں محمد عبدالعزیز الراجحی اینڈ سنز کمپنی کو نئے حصص حاصل کرنے اور سرمایہ بڑھانے کا موقع دیا جائے گا‘۔ 
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ڈپٹی گورنر یزید بن عبدالرحمن الحمید نے جو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں انویسٹمنٹ ادارے کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ ’سٹیل سیکٹر سعودی معیشت کا اہم ترین شعبوں میں سے ایک ہوگا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ اس سے’ آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا ہوگا اوریہ معیشت کی شرح نمو بڑھانےکا باعث بھی بنے گا‘۔ 
سابک کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبدالرحمن الفقیہ نے کہا کہ’ گزشتہ سالوں کے دوران حیدید کمپنی کا کردار سابک کی کامیابی و شرح نمو اور مملکت میں تعمیراتی ترقی کے شعبے میں کلیدی اور اہم رہا ہے‘۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ’ یہ کمپنی جی سی سی ممالک میں سٹیل اور لوہے کی اہم ترین کمپنی ہوگی‘۔
الراجحی انویسٹمنٹ  کمپنی کے چیئرمین یزید الراجحی نے کہا کہ’ یہ الراجحی انویسٹمنٹ اور حدید الراجحی کمپنیو ں کی بڑی کامیابی ہے۔ یہ معدنیات اور کانکنی سمیت 13 سٹراٹیجک سیکٹرز کو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے بااختیار بنانے والے سودوں کی حکمت عملی کے عین  مطابق ہے‘۔ 

شیئر: