ایکسپو 2030 کی میزبانی، تنزانیہ نے سعودی عرب کی حمایت کردی
ایکسپو 2030 کی میزبانی، تنزانیہ نے سعودی عرب کی حمایت کردی
پیر 4 ستمبر 2023 19:42
احمد قطان نے تنزانیہ کی صدر سامیہ حسن سوہولو سے ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
تنزانیہ نے پیر کو ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیراحمد قطان نے دارالسلام میں تنزانیہ کی صدر سامیہ حسن سوہولو سے ملاقات کی۔
تنزانیہ کی صدر نے پہلی سعودی، افریقی سربراہی اجلاس اوراس سال کے آخرمیں سعودی عرب میں ہونے والی پانچویں عرب، افریقی سربراہی کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کی سپورٹ اور ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
احمد قطان نے سعودی عرب اور تنزانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں سے متعلق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے ایک زبانی پیغام بھی پہنچایا۔