Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمن بارڈر پر باب دوستی کھول دیا گیا

چمن ... پاک،افغان سرحد پر باب دوستی کھول دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے رمضان کے موقع پر افغان انتظامیہ کی درخواست اور جذبہ خیر سگالی کے تحت باب دوستی کو کھولنے کا فیصلہ کیا۔5 مئی کو چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں افغان فورسز کی فائرنگ سے2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد باب دوستی بند کردیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ چمن وا قعہ کے بعد پاکستان افغان بارڈر اہلکاروں کو دھکیل کر اپنے علاقے پر کنٹرول حاصل کرچکا ہے۔ سرحد پر موجود منقسم گاوں کے پاکستانی حصے میں مردم شماری کا عمل بھی مکمل ہوچکا ۔ پاک، افغان حکام جنگ بندی پر متفق ہوچکے۔ دونوں ممالک نے سرحدی خلاف ورزیاں نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے اہلکار پاکستان کے سرحدی علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں موجود رہیں گے۔

 

شیئر: