بدھ 6 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
بدھ 6 ستمبر 2023 15:12
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں 6 ستمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 308 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ٹوئٹر)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 306.98 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 81.83، اماراتی درہم 83.57، بحرینی دینار 814.28، عمانی ریال 798.38، کویتی دینار 995.07 اور قطری ریال کی قیمت 84.20 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 6 ستمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 308 اور قیمت فروخت 311 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 83.2 اور قیمت فروخت 84 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 87.7 اور قیمت فروخت 8805 روپے رہی۔