Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی سفیر کی ملاقات

باہمی تعلقات كو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ٹوئٹر سعودی سفارتخانہ)
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے جمعے کو ایوان صدر اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا کہ ’ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ موضوعات اور باہمی تعلقات كو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
 پاکستان میں رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعود بن مسعود الحارثی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کے قائم مقام وزیر احمد عرفان اسلام نے سعودی سفیر نواف المالکی کا خیرمقدم کیا۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے نگراں وزیر کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

شیئر: