Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کئی علاقے سنیچر سے بدھ تک بارش کی زد میں

کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے  گی (فوڈو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ سنیچر سے بدھ تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
سبق اور عکاظ کے مطابق جازان، عسیر اور باحہ ریجن گرد آلود تیز ہواوں کی زد میں رہیں گے ان کا سلسلہ  مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل جائے گا۔  بارش کے ساتھ  گرج چمک بھی ہوگی۔ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’الشرقیہ، ریاض، قصیم، مدینہ منورہ اور نجران ریجنوں میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے  گی‘۔ 
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’سنیچر سے بدھ  تک مقامی شہری اور مقیم غیرملکی وادیوں، سیلاب والے مقامات سے دور رہیں۔ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں‘۔ 
’ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مسلسل بارش کی اطلاعات ہیں‘۔ 
شہری دفاع کا کہنا ہے’ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش سے متاثر ہوگا۔ سیلاب، ژالہ باری  اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی‘۔
 مکہ مکرمہ، طائف، میسان، اضم، العرضیات کے علاوہ عسیر، جازان اور باحہ ریجنوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوں گی۔ 
شہری دفاع کا کہنا تھا کہ ’مدینہ منورہ ریجن میں بوندا باندی سے موسلا دھار تک بارش ہوسکتی ہے‘۔ 

شیئر: