Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر کی نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت

 امارات جی 20 کا اعزازی مہمان ہے۔ شیخ محمد بن زاید کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیاں نے سنیچر کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے ٹویٹ کیا ’آج میں نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور متعدد رہنماوں اور حکام کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں جس کے دوران ہم نے مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور سب کےلیے پائیدار ترقی اور خوشحالی کے حصول کےلیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا‘۔
امارت انسانیت کے بہتر مستقل کی تعمیر کےلیے بین الاقوامی اجتماعی کوششوں کا ایک بڑا سپورٹر ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں تعمیری بات چیت کی اور امارات کے اس یقین کا اعادہ کیا کہ انسانیت کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کےلیے دنیا کو متحد ہونا چاہیے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ ہم بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے جن کا مقصد سب کےلیے ایک مستحکم ارو پائیدار مستقبل حاصل کرنا ہے‘۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان جی 20 کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کےلیے جمعے کو نئی دہلی پہنچے تھے۔
 امارات جی 20 کا اعزازی مہمان ہے۔ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد ہے۔ 
اماراتی وفد اس موقع  پر اپنے بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ ملاقاتوں اور مباحثوں میں حصہ لے گا۔
متعدد مسائل میں تعاون کے فروغ  خصوصا پائیدار ترقی کے حوالے سے اجتماعی پیش رفت میں تیزی لانے، موسمیاتی عمل کو آگے بڑھانے اور متوازن اقتصادی شرح نمو کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی جائے گی۔

شیئر: