Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر زمین چلنے والی بسیں تیار

کلور سٹی، سانتا مونیکا ..... امریکہ کی مشہور بوئنگ کمپنی نے ا ب ایک نئے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ وہ زیر زمین چلنے والی بسیں تیار کررہی ہے۔ جو اسکے ٹنل نیٹ ورک میں مسافروں کے زیر استعمال رہیں گی۔اس مجوزہ بس کا نمونہ بورنگ مشین ون گوڈٹ کے نام سے مکمل ہوچکا ہے۔ اسے او راس قسم کی بسوں کو لیک سے کلور ، سانتا مونیکا، ویسٹ وڈ اور شرمان اوکس کو ملانے والی ٹنلز میں چلیں گی۔کمپنی کے مالک ایلن مسک کا کہنا ہے کہ انکی کمپنی ایسی مشینوں پر بھی کام کررہی ہے جس سے سرنگوں کی کھدائی کا کام کرنے والی بورنگ مشینوںکی رفتار حیرت انگیز طور پر زیادہ تیزہوجائیگی اور یہ بسیں الیکٹرک سلیڈ ہائپر لوپ سسٹم پر کام کرینگی۔زیر زمین چلنے کیلئے بنائی گئی یہ بس کا بڑا حصہ شیشے سے تیار کردہ ہے اور اسکے اندر کچھ مسافروں کے بیٹھنے اور کچھ کے کھڑے رہنے کی گنجائش ہوگی۔ انکے لئے جو ٹنل تیار ہونگے وہ زیر زمین ہونگے مگر چونکہ وہ سرنگ میں ہونگی اس لئے ان بسو ں کو آنے جانے میں خاطر خواہ سہولت ملے گی۔ واضح ہو کہ کمپنی نے ماہ رواں کے شروع میں اپنے اس بس منصوبے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کر گیا تو بڑے بڑے شہروں کے اندر ٹریفک نظام بہتر ہوجائیگا مگر یہ منصوبہ سامنے آتے ہی اسکے مخالفین سامنے آگئے تھے اور اسے غیرحقیقت پسندانہ طالع آزمائی سے تعبیر کیا تھا۔واضح ہو کہ اس وقت زیر زمین راستوں کیلئے جو سرنگیں بنائی جاتی ہیں وہ بیحد مہنگی پڑتی ہیں اور فی میل ایک ارب ڈالر تک لاگت آتی ہے جبکہ نیا طریقہ اس کی نسبت بیحد سستا ہوگا۔ ایلن مسک کا کہناہے کہ ابتدائی تجربے کے بعد سرنگوں کا دائرہ وسیع تر کردیا جائیگا اور مختلف شہر اور علاقے ایک دوسرے سے قریب تر ہوجائیں گے۔
 

شیئر: