مکہ مکرمہ ..... وزارت حج وعمرہ نے داخلی حج کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینک ضمانت کی رقم جمع کرکے منی میں اپنے حصے کے خیمے حاصل کریں۔وزارت نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ گزشتہ سال موسم میں کارکردگی کی بنیاد پر امسال منی میں خیمے الاٹ کئے جائیں گے۔ کارکردگی کا جائزہ جمعرات6رمضان تک لیا جائے گا۔ وزارت نے خیمے الاٹ کرنے کے وقت ضمانت کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مدت کی شرط رکھی ہے۔ ضمانت کی رقم ہر حاجی پر400ریال مقرر کی گئی ہے۔ ضمانت کی رقم مستند بینک میں جمع کی گئی ہو۔