نسک ایپ میں زائرین کےلیے نئی خدمات کون سی ہیں؟
دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں نسک ایپ استعمال کی جاسکتی ہے۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ڈیجیٹل سروسز ایپ ’نسک‘ میں مزید خدمات کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو ایک ہی مقام پر متعدد سہولتوں حاصل ہوں۔
دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں نسک ایپ استعمال کی جاسکتی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق 10 زبانوں میں نسک ایپ کی سروسز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
ایپ میں جن نئی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں ’نسک تسبیح، حصن المسلم ، دعائیں اور اذکار، حرمین سے تلاوت، آگاہی کارڈز، مثالی تاریخی مقامات کی معلومات اور مختلف اہم مقامات کے نقشوں کے علاوہ پروموشنز اور پروگرامز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
واضح رہے نسک ایپ کو 25 سرکاری اداروں سے لنک کیا گیا ہے جبکہ جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ایپ کو آپریٹ کیا جاتا ہے۔
