Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارانشورنس نہ کرانے پرخود کار چالان کی مہلت کب تک ؟ 

انشورنس کمپنی کا دعوی ہے کہ 50 فیصد گاڑیاں بغیرانشورنس کے روڈ پرہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر 2023 سے بغیر انشورنس والی گاڑیوں پر خودکار طریقے سے چالان کا آغاز کردیا جائے گا۔   
عاجل  ویب سائٹ کے مطابق انشورنس کمپنیاں دعوی کررہی ہیں کہ سعودی عرب میں 50 فیصد گاڑیاں ایسی ہیں جو بغیر انشورنس کے سڑکوں پر ہیں۔  
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ خودکار طریقے سے بغیر انشورنس والی گاڑیوں کا چالان  کیا جائے جس سے کسی کو استثنی حاصل نہیں ہوگا۔  

شیئر: