Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات

سعودی وفد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔ فوٹو: آئی ایس پی آر
سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کی قیادت میں ایک اعلٰی سطح کے عسکری وفد نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
جمعے کو پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دفاعی و سکیورٹی معاملات میں دو طرفہ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وفد نے سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

شیئر: