Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’چرسی تکہ‘ کے مالک کی گرفتاری و رہائی، پی ٹی آئی کے اسیر رہنما کے بیٹے کی موت سمیت گذشتہ ہفتے پاکستان میں پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پشاور میں ’چرسی تکہ‘ کے مالک نثار خان کی گرفتاری اور رہائی، پی ٹی آئی کے اسیر رہنما کے بیٹے عمار عباد کی موت، سابق وزیراعظم نواز شریف کا ججز اور جرنیلوں سے متعلق بیان، نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی پروفائل سمیت متعدد خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

پشاور کے مشہور ’چرسی تکہ‘ کے مالک نثار خان کی ضمانت پر رہائی

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کی نمک منڈی میں کئی سالوں سے قائم مشہور ریستوران ’نثار چرسی‘ کے مالک نثار خان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں پولیس افسر قاضی نثار کے مطابق ہراسیت کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے نثار خان کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
نثار خان کو ایک ویڈیو میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس پر تھانہ شاہ قبول پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں

عباد فاروق پاکستان تحریک انصاف لاہور کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر عباد فاروق)

پی ٹی آئی کے اسیر رہنما کے بیٹے عمار عباد کی موت: وجہ پولیس کا خوف یا بیماری؟

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈ عباد فاروق کے نو سالہ بچے عمار عباد کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر اس خبر کا بہت شور ہے۔ ایک طرف تحریک انصاف کے حامی اس  خبر کو ریاستی جبر کی علامت کے طور پر پیش کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی مخالفین اس کو محض پراپیگنڈہ قرار دے رہے ہیں۔
عمار عباد کو پیر کے روز لاہور میں ان کے آبائی علاقے گنج بخش ٹاون میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کے جنازے پر ان کے والد عباد فاروق جو پولیس کی تحویل میں ہیں ان کو بھی پیرول پر رہا کر کے جنازے میں شرکت کی اجازت دی گئی۔
ان کی موت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ ’میاں عباد فاروق کے نابالغ بچے کی موت ایک بے رحمانہ قتل، اس کا ذمہ دار وہ جنگلی نظام ہے جو اس وقت ریاست پر قابض ہے۔ آئین و قانون کی بالادست حیثیت کو ختم کر کے سیاسی کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے لیے ملک کی زمین تنگ کر دی گئی ہے۔‘
مزید پڑھیں

نواز شریف نے الزام عائد کیا کہ ’جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے آلہ کار ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ تھے۔‘

مجھے عہدے سے ہٹانے کا حکم دینے والے چار ججوں کے پیچھے دو جرنیل تھے: نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اُن کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دینے والے چار ججوں کے پیچھے ’جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید تھے۔
پیر کی رات پنجاب کے پارٹی عہدیداروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ بعض نقصانات زندگی میں پورے ہو جاتے ہیں لیکن بعض کا ازالہ ممکن نہیں ہوتا، پاکستان کی تاریخ میں اتنی تلخیاں نہیں آنی چاہییں تھی، جتنی لائی گئیں۔
مزید پڑھیں

جزیلہ اسلم پنجاب میں سب سے سینئر خاتون جج ہیں۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں خاتون رجسٹرار مقرر ہونے والی جزیلہ اسلم کون ہیں؟

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو سپریم کورٹ کا رجسٹرار مقرر کر دیا ہے۔
اتوار کو قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد مختلف تقرریاں کی ہیں۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق جزیلہ اسلم سپریم کورٹ آف پاکستان میں تقرری سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔ وہ اس سے قبل اسی عہدے پر قصور اور سیالکوٹ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ آپ پنجاب میں سب سے سینیئر خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیں۔
مزید پڑھیں

پکڑ دھکڑ اور ٹاسک فورس کے اعلان کے بعد صرافہ مارکیٹ نے سونے کا ریٹ جاری نہیں کیا ہے۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

گولڈ ’مافیا‘ کیا ہے اور یہ پاکستان میں کیسے کام کرتا ہے؟

پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے کی جانے والی اصلاحات کی وجوہات سے ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف ڈالر اور سونے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں ہیں۔
نگراں حکومت نے گذشتہ ہفتے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے پر مختلف محکموں اور انٹیلیجنس ایجنسیوں پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو ڈالر، سونے اور دیگر اشیا کی سمگلنگ کو روکنے کی کوشش کرے گی۔
پاکستان میں سونے کی سمگلنگ کیسے ہو رہی ہے؟ اس بات کو جاننے کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ سونے کی مارکیٹ کیسے کام کرتی ہے۔
مزید پڑھیں

قاضی فائز 26 اکتوبر 1959 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ (فوٹو: سپریم کورٹ)

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی جن کے فیصلے بولتے ہیں

پاکستان کی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین کے ایک ممتاز خاندان سے ہے۔ ان کے والد قاضی محمد عیسیٰ تحریک پاکستان کے رہنما اور قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی جبکہ دادا قاضی جلال الدین برطانوی دور میں ریاست قلات کے وزیراعظم  اور اس سے پہلے افغانستان میں جج تھے۔
ان کے خاندان کے افراد نہ صرف پاکستان  بلکہ ماضی میں افغانستان، برطانوی ہندوستان اور ریاست قلات کی حکومتوں میں اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہے۔
مزید پڑھیں

شیئر: