خلیجی ممالک نے اتحادی افواج کے کیمپ پر حملے کی مذمت کردی
اتوار 10 نومبر 2024 14:20
’ہم مجرمانہ اور بزدلانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے یمن میں اتحادی افواج کے کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’ہم مجرمانہ اور بزدلانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔‘
اماراتی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور یمن میں اتحادی أفواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اسی طرح کویت کی وزارت خارجہ نے اتحادی أفواج کے کیمپ پر حملے کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے سعودی عرب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کویت نے یمن میں قیام امن اور استحکام کی تمام تر کوششوں کی حمایت کی ہے۔
ادھر بحرینی وزارت خارجہ نے بھی اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’کیمپ پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں‘۔
بحرینی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے سپاہیوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔