سعودی برطانوی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی نے برطانوی گروپ کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد سے پیر کو ایوان شوری میں اجلاس کیا ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد کی قیادت کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ السلامہ اور برطانوی وفد کے سربراہ نے کی۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا خصوصا برطانوی پارلیمنٹ اور سعودی مجلس شوری کے درمیان پارلیمانی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملکوں کی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹیوں کو موثر بنانے کی اہمیت بھی زیر بحث آئی تاکہ مشترکہ مفادات بہتر شکل میں پورے ہوں۔
یاد رہے سعودی مجلس شوری میں پارلیمانی فرینڈ کمیٹیوں کے قیام کا مقصد برادر اور دوست ممالک کی پارلیمنٹوں اورمجلس شوری کے درمیان دوستانہ روابط کا استحکام ہے۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی سطح پر پارلیمانی تقریبات میں تعاون اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔