اردن اور سعودی عرب کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ کا جائزہ
اردن اور سعودی عرب کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ کا جائزہ
پیر 10 جولائی 2023 20:00
اردنی پارلیمنٹ کے سپیکر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کے صدر شیخ ڈاکٹرعبداللہ بن محمد آل الشیخ سے پیر کو ریاض میں اردنی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد الصفدی نے ملاقات کی ہے۔
اردنی پارلیمنٹ کے سپیکر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد بھی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ بن محمد آل الشیخ نے اردنی پارلیمنٹ کے سپیکر کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں برادر ملکوں کو جوڑنے والے رشتوں اور گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ’اردن اور سعودی عرب کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ سے مشترکہ مفادات حاصل ہوں گے‘۔
اردنی پارلیمنٹ کے سپیکر نے شاندار استقبال پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’سعودی عرب، حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی جو خدمت کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ سعودی عرب زندگی کے مختلف شعبوں میں کارنامے انجام دے رہا ہے‘۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات کا جائزہ خصوصا سعودی شوری اور اردنی پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات اور ہر سطح پرتعاون میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر نائب صدر شوری ڈاکٹر مشعل السلمی، اردن میں متعین سعودی سفیر نایف السدیری، سعودی اردنی ممبران پارلیمنٹ کے محبان کی کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔