Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ افطار کیا

مدینہ منورہ .... گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے مسجد نبوی شریف کے صحن میں لگائے گئے افطار دستر خوان پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ روزہ کھولا۔ اس موقع پر مدینہ منورہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل عبدالہادی الشہرانی، مسجد نبوی شریف کی اسپیشل فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر عبدالرحمن المشحن، محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر صلاح الجابری، مدینہ منورہ ایمرجنسی فورس کے کمانڈر کرنل بجاد الحربی اور سیکیورٹی فورس کے متعدد کمانڈرموجود تھے۔
 

شیئر: