سعودی عرب اور چین کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجاسر نے دورہ چین کے دورانن معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کا مقصد جدید ٹرانسپورٹ کے طریقوں میں مہارت کا تبادلہ،ول سڑکوں کو بہتر بنانے، آٹو میٹک گاڑیوں کی پیداوار، شپنگ اور بندرگاہوں کو چلانے کےلیے ہائی ٹیک طریقوں کا استعمال شامل ہے۔
اپنے دوررہ چین کے دوران سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے بیجنگ میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے عالمی فورم میں شرکت کی اور اعلی سرکاری حکام کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔