سعودی عرب میں جمعے کو مکہ اور دیگر شہروں میں درجہ حرارت کیا رہا؟
سب سے کم درجہ حرارت السودہ میں 26 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعہ 29 ستمبر 2023 کو مملکت کے سب سے گرم ترین شہر مکہ مکرمہ، العلا، الاحسا اور حفر الباطن رہے جہاں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ رہا۔
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت السودہ میں 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیات کے قومی مرکز کی ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو مدینہ منورہ اور دمام میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ رہا جبکہ دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت 40، ینبع اور تبوک میں 39، جدہ میں 38، طائف میں 36 جبکہ ابھا میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ طریف اور الباحہ میں 33، القریات میں درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں