Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب  کی انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت  

دہشت گردوں نے انقرہ میں وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے بم دھماکہ کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی وزارت خارجہ نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ترک حکومت نے کہا ہے کہ اتوار کو دو دہشت گردوں نے انقرہ میں وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے بم دھماکہ کیا ہے۔
بم دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک نے موقع پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ دوسرا دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
اس سے پہلے ترک میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ انقرہ میں پارلیمان اور وزارتوں کے قریب دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے جبکہ قریب ہی پڑے ملبے کی فوٹیج بھی ٹیلی ویژن چینلز نے دکھائی تھی۔
 

شیئر: