سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے گاڑیوں کی فل انشورنس کے ضوابط میں ترامیم کا مسودہ جاری کرکے متعلقہ اداروں اور افراد سے رائے طلب کی ہے۔
ساما نے ضوابط کا مسودہ مسابقت کے قومی مرکز کے ماتحت ’استطلاع‘ پلیٹ فارم پر جاری کیا ہے۔
مجوزہ مسودے میں انشورنس ہولڈرز کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں، نجی ڈرائیوروں اور ان کے زیر کفالت افراد کو انشورنس پیکیج میں شامل کراسکتے ہیں۔
ایک اور ترمیم کے تحت اداروں اور کمپنیوں کے حوالے سے گاڑیوں کی انشورنس کے دائرہ کار میں ردوبدل کا حق دیا گیا ہے۔
مجوزہ مسودے پر آرا پندرہ روز کے اندر پیش کی جا سکتی ہیں۔