Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سرکاری عہدیدار کا روپ دھارنے پر ڈیڑھ لاکھ ریال جرمانہ اور دس سال قید‘ 

سیکیورٹی یا عسکری فرائض انجام دینے والوں کو عدالتی تحفظ حاصل ہوتا ہے(فوٹو: اخبار 24)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ’ سرکاری عہدیدار کا روپ دھارنا قابل سزا سنگین جرم ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ’ سرکاری عہدیدار کا روپ دھارنے پر دس سال قید اور ڈیڑھ لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔ دونوں میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’محکمہ  خفیہ کے اہلکار یا کسی فوجی، کسی سیکیورٹی عہدیدار کا روپ دھارنا جرم ہے۔ اگر اس کے ساتھ  دہشت گردی یا کسی کا استحصال شامل ہوجائے تو جرم دہرا ہوجائے گا‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا کہ ’قانون سزا کے تحت سیکیورٹی اہلکار کا روپ دھارنے کو جرم قرار دینے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ  سیکیورٹی یا عسکری فرائض انجام دینے والوں کو عدالتی تحفظ حاصل ہوتا ہے‘۔
بیان کے مطابق ’اس تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہی روپ دھارنے پر قید و جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے‘۔

شیئر: