رمضان: شمالی مملکت میں ”عشاءالصدقہ “ کا رواج
ریاض ..... شمالی مملکت کے بیشتر قبائل رمضان المبارک کے دوران ”عشاءالصدقہ“ کے نا م سے شاندار عشائیے کا اہتمام کرتے ہیں۔ قبائل اپنے آباﺅ اجداد کو ثواب کی نیت سے پڑوسیوں اور محلے کے غریبوں کو کھانا کھلا کر انکے ساتھ گپ شپ کرتے ہیں۔ عام طور پر اسکا اہتمام تراویح کے بعد ہوتا ہے۔سحری تک سلسلہ جاری رہتا ہے۔ شروع میں یہ کام محض عبادت کی نیت سے کیا جاتاتھا لیکن اب اس نے رواج کی شکل اختیار کرلی ہے۔ابتداءمیں عشائیے پر غریبوں اور نادار پڑوسیوں کو مدعو کیا جاتا تھا لیکن اب غریبوں کو آﺅٹ کردیا گیا ہے اور مالدار حضرات ہی مدعو کئے جاتے ہیں۔ پہلے اسے صر ف عشاءالصدقہ کے نام سے یاد کیا جاتا تھا اب اس میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ عصر حاضر میں اسے ”آل فلاں کا دستر خوان “ یا ”فلاں گھرانے کا سحری پروگرام“ کے نام سے یاد کیا جانے لگا ہے۔ معروف عالم دین شیخ محمد العثیمین متوفی والدین کے لئے صدقے کے جواز کا فتویٰ دیئے ہوئے ہیں۔