پاکستان کو پہلی کامیابی 28 رنز پر ملی جب ڈَچ بیٹر میکس او ڈاؤڈ 5 سکور بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد نیدرلینڈز کو دوسرا نقصان کولن ایکرمین کی وکٹ کی صورت میں ہوا جب وہ 17 کے انفرادی سکور پر افتخار احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
وکرم جیت سنگھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا۔
نیدرلینڈز کی چوتھی وکٹ 133 کے مجموعی سکور پر گری جب حارث رؤف نے تیجا ندامنورو کو پانچ کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔
اسی اوور میں سکاٹ ایڈورڈز بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ڈچ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 49 اوورز میں 287 رنز بنائے جبکہ اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور سعود شکیل نے 68، 68 جبکہ محمد نواز نے 39 رنز بنائے۔
نیدرلینڈز کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے بیس ڈی لیڈ نے چارکولن ایکرمین نے دو جبکہ پاؤل وین مِیکیرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اگر پاکستان ٹیم کی اننگز کی بات کی جائے تو گرین شرٹس کا نیدرلینڈز کے خلاف آغاز مایوس کن رہا۔
پاکستان کو پہلا نقصان 15 کے سکور پر ہوا جب فخر زمان وین بیک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اسی طرح پاکستان کو دوسرا نقصان بابر اعظم کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان بابر اعظم صرف پانچ سکور بنا کر ایکرمین کی گیند پر ثاقب ذوالفقار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اسی طرح ڈَچ ٹیم کو تیسری کامیابی امام الحق کی وکٹ کی صورت میں ملی جب وہ 15 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔
امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ سنبھل گئی جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل کے درمیان شاندار شراکت دیکھنے کو ملی۔
سعود شکیل اور محمد رضوان نے چوتھی وکٹ کے لیے 114 گیندوں پر 120 رنز کی شراکت قائم کی۔
سعود شکیل اور محمد رضوان دونوں 68، 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کو میچ میں چھٹی کامیابی افتخار احمد کی وکٹ کی صورت میں ملی جب وہ 188 کے ٹیم سکور پر بیس ڈی لیڈے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اُن کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب خان اور محمد نواز کے درمیان 64 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد شاداب خان ڈی لیڈے کی گیند پر 32 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے۔
شاداب خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی گیند پر حسن علی بغیر کوئی رن بنائے ڈی لیڈے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
پاکستان کی نویں وکٹ تب گری جب محمد نواز 267 کے مجموعی سکور پر رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی آخری وکٹ 286 رنز پر گری جب حارث رؤف چھکا مارنے کی کوشش میں سٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
دونوں کرکٹ ٹیموں کا آخری پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کا ریکارڈ دیکھا جائے تو نیدرلینڈز اور پاکستان دونوں نے تین، تین میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی پلئینگ الیون
امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔