سعودی حکام نے منشیات اور نشہ آور گولیاں سمگل اور فروخت کرنے کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
جازان ریجن الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 90 کلو گرام قات ( نشہ آور پتے ) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد نشہ آور اشیا متعلقہ حکام کی تحویل میں دی گئی ہیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے باحہ ریجن میں نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کی کوشش پر دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
مدینہ منور ریجن میں پولیس حکام نے ایک ایتھوپین شہری کو حشیش اور نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا۔
ملزم سرحدی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی پا یا گیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔