Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تصادم کو فوری روکنے کا مطالبہ

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین میں تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے فلسطینی گروپوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ ’دونوں فریق ضبط نفس سے کام لیتے ہوئے نہتے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔‘
سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’ہم فلسطین میں تازہ ترین صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے متعدد مرتبہ اس بات سے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو اس کے جائز حقوق سے محروم کرنا، اس پر حصار جاری رکھنا اور اس کے مقدس مقامات کی بار بار بے حرمتی کرنا انتہائی خطرناک ہے جس کے بھیانک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہم عالمی برادری کو ذمہ داری ادا کرنے کے علاوہ دو الگ ریاستوں کی تجویز پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ’دو الگ ریاستوں کا قیام پورے خطے میں امن وسلامتی اور استحکام کا ضامن ہوسکتا ہے۔‘

شیئر: