Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اہلکار نے نوجوان کو اقدام خودکشی سے کیسے روکا؟

سعودی نوجوانن دس منزلہ زیرتعمیرعمارت کی چھت پرچڑھ گیا تھا (فوٹو: سکرین گریب)

 

سعودی عرب کے قصیم ریجن کی عنیزہ کمشنری میں سیکیورٹی اہلکار نے ذہانت سے کام لے کر ایک نوجوان کو اقدام خودکشی سے روک دیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی نوجوان اقدام خودکشی کے ارادے سے ایک دس منزلہ زیرتعمیرعمارت کی چھت پرچڑھ گیا تھا۔
 راہگیروں نے نوجوان کو خودکشی سے باز رکھنے کی کوشش کی اور پولیس کو بھی اطلاع کردی۔
سیکیورٹی فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ کر نوجوان کو خودکشی سے باز رہنے کے لیے  اسےآمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ مسلسل دو گھنٹے تک باتوں میں لگائے رکھا۔
اسی دوران ایک سیکیورٹی اہلکار نے چھت پر پہنچ کر نوجوان کو قابو کرکے خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔ 
نوجوان کو طبی معائنے کے لیے عنیزہ کے کنگ سعود ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 

شیئر: