Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں پولیس نے لڑکی کو اقدام خودکشی سے روک دیا

لڑکی نے ہوٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی( فوٹو اخبار 24)
 سعودی عرب کے شہر دمام میں پولیس نے ایک لڑکی کو  ہوٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اقدام خودکشی سے روک دیا۔
دمام پولیس اور شہری دفاع کے اہلکاروں نے جمعے کو ہوٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگانے سے روک کر اقدام خودکشی پر آمادہ لڑکی کو یقینی موت سے بچایا ہے۔ 
مزید پڑھیں
اخبار 24 کے مطابق لڑکی کو بچانے کی کارروائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں نظر آرہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار لڑکی کو  اقدام خودکشی سے باز رکھنے کے لیے اس سے بات چیت کررہے ہیں اور اسے چھلانگ لگانے سے روکنے پر آمادہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ 
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  شہری دفاع کی گاڑی ہوٹل کے نیچے پہنچی اور جب کرین سے سیکیورٹی اہلکار لڑکی کے قریب پہنچے تو وہ چھلانگ لگانے کے بجائے بھاگ کر اپنے کمرے میں چلی گئی۔ 
سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کو چھلانگ لگانے سے باز رکھنے کے آپریشن پر دمام سیکیورٹی اور شہری دفاع کے اہلکاروں کی کارروائی کو سراہا ہے۔

شیئر: