Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن میلے میں دو لاکھ 50 ہزار ریال میں باز فروخت

’ریاض میں فالکن کلب کے دفتر میں میلہ جاری ہے جو 45 دن تک رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں منعقد فالکن میلے کے تحت بازوں کی نیلامی میں نئے موسم کے دوران اب تک مہنگا ترین باز فروخت ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ باز پر بولی کا آغاز 60 ہزار ریال سے ہوا اور بولی دو لاکھ 50 ہزار ریال پر ختم ہوئی۔
واضح رہے کہ ریاض میں فالکن کلب کے دفتر میں میلہ جاری ہے جو 45 دن تک رہے گا۔
اس سے قبل نیلامی میں ایک باز ایک لاکھ 35 ہزار ریال میں فروخت ہوا تھا جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ دنوں میں کافی مہنگے باز فروخت ہوں گے۔

شیئر: