Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غزہ میں عسکری کارروائیاں فوری طور پر روک دی جائیں: ولی عہد

’ولی عہد نے کشیدگی ختم کرنے اور غزہ سے حصار اٹھانے پر زور دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں عسکری کارروائیاں فور ی طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے کشیدگی ختم کرنے اور غزہ سے حصار اٹھانے پر زور دیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔
قبل ازیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’غزہ میں عالمی انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے خطے کی سلامتی اور امن کو قائم رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں‘۔
’دائمی امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں‘۔
ولی عہد نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے اور علاقے کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ شہریوں کو ان کی بنیادی ضرورتوں سے محروم کرنے کو سختی سے مسترد کیا ہے۔
ملاقات کے دوران امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔

شیئر: