Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مجھ سے رابطہ کریں،‘ پاکستان، انڈیا میچ کے دوران اروشی کا سونے کا آئی فون گُم

احمدآباد پولیس نے اروشی روتیلا سے معاملے کی مزید تفصیلات شیئر کرنے کو کہا تھا۔ (فائل فوٹو: فیس بُک/اروشی روتیلا)
انڈین اداکارہ اروشی روتیلا کا کہنا ہے کہ سنیچر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دوران اُن کا سونے کا آئی فون گُم ہو گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق 14 اکتوبر کو میچ کے بعد اداکارہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’میرا احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں 24 قیراط سونے کا آئی فون گُم ہوگیا ہے۔ اگر وہ کسی کو مل جائے تو برائے مہربانی مدد کریں اور جتنی جلدی ہوسکے مجھ سے رابطہ کریں۔‘
اُن کی اس پوسٹ کے بعد احمد آباد پولیس نے ’ایکس‘ پر ہی اروشی روتیلا سے معاملے کی مزید تفصیلات شیئر کرنے کو کہا تھا۔
پولیس نے اداکارہ کے آئی فون کے گُم ہوجانے کی شکایت درج کر لی ہے جو اروشی روتیلا نے ’ایکس‘ پر بھی ایک پوسٹ میں شیئر کی۔
واضح رہے سنیچر کو احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
پاکستان ورلڈ کپ میں اب تک تین میچ کھیل چکا ہے  جس میں سے ٹیم نے سری لنکا اور نیدرلینڈز کے خلاف دو میچ جیتے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم اپنے اگلا میں بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

شیئر: