سعودی عرب کے جازان ریجن میں سعودی شہری نے اپنی اہلیہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
سبق اور عجل ویب کے مطابق جازان ریجن کی پولیس کا کہنا ہے’ جیزان شہر میں ایک شخص نے پستول سے فائر کرکے اہلیہ کو ہلاک کیا اور پھر خودکشی کرلی‘۔
پولیس کا کہنا ہے’ قتل اور خود کشی کا واقعہ بچوں کے سامنے پیش آیا۔ متعلقہ حکام قتل اور خودکشی کیس کی قانونی کارروائی مکمل کررہے ہیں‘۔
پولیس اور فرانزک اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی۔