Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا ’ابابیل‘ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد ممکنہ جارحیت کی روک تھام کو مضبوط بنانا ہےس۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان نے’ابابیل‘ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کا مقصد ممکنہ جارحیت کی روک تھام (ڈیٹرنس) کو مضبوط بنانا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ ابلاغِ عامہ نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اس تجربے کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے ذیلی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’میزائل سسٹم کا مقصد جارحیت کی روک تھام کو مضبوط بنانا اور اپنی تزویراتی استحکام کو خطے میں مزید بہتر بنانا ہے۔‘
’ابابیل‘ ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن اور سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینیئر افسران اور ان اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس کامیاب تجربے میں تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا اور صدر مملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔

شیئر: