Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے ریاض میں سنگا پور کے وزیر اعظم کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ریاض میں سنگا پور کے وزیراعظم لی سین لونگ کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سنگا پور کے وزیراعظم قصر الیمامہ پہنچے تو سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بعد ازاں ملاقات میں سعودی عرب اور سنگا پور کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلووں، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سنگا پور کے وزیر اعظم نے سعودی عرب کے دورے اور ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ فوہ جمعے کو جی سی سی، آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں ویتنام کے وزیر اعظم بھی جی سی سی، آسیان سربراہ اجلاس میں شرکت کےلیے بدھ کو ریاض پہنچے ہیں۔

شیئر: