مدینہ منورہ ...... 654ھ مطابق 1256ءکے دوران جبل الملساءآتش فشاں 52روز سے زیادہ عرصے تک شعلے اگلتا رہا تھا۔ 23کلو میٹر تک اس کے شعلے اڑ کر جاتے رہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک سے 8کلو میٹر دور ہی آتش فشاں کے شعلے بجھ گئے تھے۔ یہ سعودی عرب کے 2000آتش فشانوں میں سے ایک تھا۔ ان سے 13بڑے حرے قائم ہوئے۔ مدینہ منورہ میں آتش فشانوں سے قائم ہونے والے حرے اور دہانے سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔ جبل الملساءآتش فشاں کے پھٹنے سے حرةرھاط قائم ہوا تھا۔ 6ہزار برس کے دوران حرة رھاط میں 11بار آتش فشاں بھڑکے۔ حرة خیبر کے قلب میں جبل القدر واقع ہے۔ جبل القدر 2خاموش آتش فشانوں پر مشتمل ہے۔ یہ سطح ارض سے2ہزار میٹر بلند ی پر ہے۔50کلو میٹر سے زیادہ کے دائرے میں پھیلا ہوا ہے۔ اس سے گزرنا عام انسان کے بس کی بات نہیں۔ جبل القدر آتش فشاں کے دھانے کے قریب جبل الابیض آتش فشاں کا دہانہ واقع ہے۔ یہ خطے کا نادر روزگار منظر پیش کرتا ہے۔ طائف کے قریب حرة کشب کے وسط میں الوعبہ آتش فشاں ہے۔ یہ 240کلو میٹر گہرا ہے۔ اس کا قطر 2500میٹر سے زیادہ کا ہے۔ دنیا بھر سے سیاح اسے دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔