سکائی ٹریک سطح ارض سے 157 میٹر کی بلندی پر واقع ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ اور منیجمنمٹ کے بڑے گروپ ’وصل‘ کے رہائشی ٹاور کی 43 ویں منزل پر قائم ’سکائی ٹریک‘ نے نیا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
یہ رہائشی ٹاور الکفاف علاقے میں شیخ زاید سٹریٹ پر واقع ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق گروپ کا کہنا ہے’ سکائی ٹریک سطح ارض سے 157 میٹر کی بلندی پر واقع اور 365 میٹر طویل واکنگ ٹریک اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے‘۔
اپنی صحت کا خیال رکھنے والوں کے لیے یہ منفرد تجربہ روایتی فٹنس جم سے مختلف ہے۔
سکائی ٹریک پر چہل قدمی کرنے والے دبئی کے نمایاں اور قابل دید مقامات کے مناظر سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔
یہاں سے برج خلیفہ، زعبیل پارک، اولڈ دبئی، دبئی فریم ، خلیج عرب اور الشیخ زاید سٹریٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
گروپ کے سی ای او ھشام القاسم نے کہا کہ ریاست دبئی میں نئے بین الاقوامی ریکارڈ کا اضافہ مسرت کا باعث ہے۔