Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عمان کے بارڈر گارڈز کا 16 واں اجلاس

سرحدی علاقوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیاال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے بارڈر گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل محمد بن عبداللہ الشھری نے سعودی عرب اور عمان کی نمائندگی کرنے والی ایجنسیوں کے 16 ویں اجلاس کی صدارت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مشرقی ریجن میں ہونے والے اجلاس میں عمان کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز میجر جنرل عبداللہ بن علی الحارثی نے شرکت کی۔
عہدیداروں نے دونوں ملکوں کے درمیان تربیت اور مہارت کے تبادلے کے ساتھ سرحدی علاقوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیاال کیا۔

شیئر: