Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن فہد شاہراہ کے چار پلوں میں مرمت

’مذکورہ شاہراہ پر مرمت کا آغاز ہفتہ 28 اکتوبر سے شروع ہوگا اور مرحلہ وار طے کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن میونسپلٹی نے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد شاہراہ پر واقع چار پلوں کی مرمت کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مرمت کا آغاز ہفتہ 28 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
میونسپلٹی نے کہاہے کہ ’مذکورہ شاہراہ پر کنگ عبد اللہ کراسنگ، شہزادہ متعب کراسنگ، شاہ عبد العزیز کراسنگ اور شاہراہ العمید کراسنگ کے پلوں میں کام ہوگا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ پلوں میں کام مرحلہ وار ہوگا جبکہ ٹریفک کے لیے جزوی طور پر راستہ کھلا ہوگا‘۔
’ہر پل پر کام 15 دن تک جاری رہے گا پھر اس کے بعد اگلے پل پر کام شروع کیا جائے گا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے محکمہ ٹریفک کا تعاون حاصل ہوگا‘۔
’شہر کی مرکزی شاہراہوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مذکورہ پلوں پر مرمت کا کام کیا جارہا ہے‘۔

شیئر: